پاکستانی ایم ایم اے فائٹرز کی عالمی سطح پرجذبہ، ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کی دھوم

پاکستانی فائٹرز اپنی مہارت سے سابق عالمی چیمپئنز کو شکست دے کر متعدد اہم مقابلے جیت چکے ہیں


اسپورٹس ڈیسک December 10, 2025

پاکستان کے ایم ایم اے فائٹرز نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔ پاکستانی فائٹرز کی عالمی سطح پرجذبہ، ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کی دھوم ہونے لگی۔

لبنان میں جاری انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کی ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کے فائٹرز نے تاریخی کامیابیاں سمیٹیں۔

پاکستانی فائٹر عبدالمنان شاندار فتوحات کے بعد جونئیر مین کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئے۔

لبنان میں 18 ممالک کے تقریباً 400 کھلاڑی اہم ترین مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

لبنان میں آئی ایم ایم اے ایف ایشین چیمپئن شپ 4 دسمبر سے 10 دسمبر 2025 تک کھیلی جارہی ہے۔

پاکستانی فائٹرز اپنی مہارت سے سابق عالمی چیمپئنز کو شکست دے کر متعدد اہم مقابلے جیت چکے ہیں۔

گزشتہ سال لاہور میں بھی قومی فائٹرز نے ایشین چیمپئن شپ میں 12 میڈلز کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

مقبول خبریں