لاہور: خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار

ملزم سے پستول بھی برآمد کی گئی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 18, 2025

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پولیس نے راہ چلتی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او نشتر کالونی نے ٹیم کے ہمراہ شمع کالونی سے اوباش نوجوان کو ٹریس کیا۔

خاتون کی جانب سے 15 پر کال موصول ہونے کے بعد ایس پی شہربانو نقوی نے ٹیم تشکیل دی تھی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ اوباش گلی میں آتی جاتی خواتین کو چھیڑتا اور پستول دکھا کر ڈراتا تھا، جبکہ ملزم کی اسلحہ نمائش کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم حسن سے پستول بھی برآمد کی گئی ہے جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی جبکہ اے ایس پی کاہنہ نے ایس ایچ او کو علاقے میں پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کردی۔

مقبول خبریں