لاہور: گلی میں کھیلتی 9 سالہ بچی کے ساتھ فحش حرکات کرنے والے 2 ملزم گرفتار

ملزمان گلی میں کھیلتی 9 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر میں لے گئے اور اس کے ساتھ فحش حرکات کرتے رہے


ویب ڈیسک December 20, 2025

لاہور میں شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے  گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 2 اوباش افراد کو گرفتار کرلیا۔ 

ملزمان گلی میں کھیلتی 9 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر میں لے گئے اور اس کے ساتھ فحش حرکات کرتے رہے۔

ایس پی سٹی نے کہا کہ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے بروقت  کاروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزمان کی گرفتاری پر انچارج چوکی بیگم کوٹ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مقبول خبریں