لاہور: جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونے کے غبن کے معاملے میں نئی پیشرفت 

جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا، پولیس


ویب ڈیسک December 20, 2025

لاہور میں اچھرہ جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونے کے غبن کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وسیم اختر نامی تاجر اپنی سوتیلی والدہ گلریزہ اختر کا بھی سونا لیکر غائب ہوا ۔ 

اچھرہ تھانے میں وسیم اختر کی سوتیلی والدہ گلریزہ اختر کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ  وسیم اختر کے پاس ڈھائی کلو سے زائد سونا امانتاً رکھوایا تھا۔  

امانتاً رکھوائے گئے سونے کی قیمت سات کروڑ 42 لاکھ سے زائد ہے۔ اچھرہ تھانے میں بیس کلو سونا غائب ہونے کی واردات کے اب تک سات مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزم وسیم اختر کی ٹرویول ہسٹری بھی حاصل کر کہ گئی ہے۔ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مقبول خبریں