امریکا میں 499 افراد نے چکن ونگ کھانے کے مقابلے میں شریک ہو کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست نیویارک کے شہر بُفالو کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی ایک سالانہ تقریب میں چکن ونگ کھانے کے سب سے بڑے مقابلے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی گئی۔
مقابلے میں 499 افراد نے شریک ہو کر 397 افراد کا ریکارڈ توڑا جو 2018 میں ایمازون ویب سروسز نے بنایا تھا۔
تازہ ترین ریکارڈ کی تصدیق کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز کا ایک اہلکار موقع پر موجود تھا۔
ریکارڈ بنانے کی اس کوشش سے اکٹھا کی گئی رقم کو ہورائزن ہیلتھ سروسز کے ٹِین مینٹل ہیلتھ پروگرام کو عطیہ کر دیا گیا۔