بلوچستان میں ٹرین سروس ایک بار پھر معطل

سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کی گئی ہے، ریلوے حکام


ویب ڈیسک December 25, 2025

کوئٹہ:

بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس ایک بار پھر معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کی گئی ہے۔

کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوئی جبکہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل بھی روانہ نہیں ہوئی۔

اسی طرح، سرحدی شہر چمن کے لیے چمن پسنجر بھی آج نہیں چلے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے ٹرین سروس کل سے معمول کے مطابق چلے گی۔

 

مقبول خبریں