قصور میں نامعلوم خاتون ریلوے ڈسپنسری کے پاس نومولود بچی پھینک کر فرار

انسپکٹر محمد اسلم بھٹی نے موقع پر پہنچ کر بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا


ویب ڈیسک December 25, 2025
فوٹو فائل

پنجاب کے ضلع قصور میں نامعلوم خاتون ریلوے ڈسپنسری کے پاس نومولود بچی کو پھینک کر فرار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق قصور میں ریلوے ڈسپنسری کے پاس سے ایک دن کی نومولود زندہ بچی برآمد ہوئی، ایس او انسپکٹر محمد اسلم بھٹی نے موقع پر پہنچ کر بچی اپنی تحویل میں لے لیا۔

ایس ایچ او قصور نے کہا کہ کسی نامعلوم خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کی خاطر معصوم زندہ بچی کو پھینکا۔

انہوں نے بچی کی دیکھ بھال کے لئے اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا۔

مقبول خبریں