کراچی:
کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا ماوا تیار کرنے والا کارخانہ پکڑ لیا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران کارخانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ مدینہ کالونی کے رہائشی علاقے میں خفیہ طور پر گٹکا ماوا تیار کیا جا رہا تھا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ کارخانے میں روزانہ چار سو سے پانچ سو کلو گٹکا ماوا تیار کیا جاتا تھا، جو بعد ازاں مختلف کیبنوں اور دکانوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بشیر کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف تھانہ مدینہ کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔