لاہور؛ دو رکنی متحرک بھینس چور گینگ گرفتار

ملزمان نے چند روز قبل اسلام پورہ کے ایریا سے بھینس چوری کی تھی


سید مشرف شاہ December 28, 2025

لاہور:

اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک بھینس چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل و رکشہ چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان نے چند روز قبل اسلام پورہ کے ایریا سے بھینس چوری کی تھی۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک بھینس، ایک لاکھ روپے نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔ ملزمان واردات کے لیے چوری کی ہوئی موٹر سائیکل کا استعمال کرتے۔

ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے جن کو خفیہ اطلاع پر مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان واردات کرنے کے دوران اسلحہ کا بھی استعمال کرتے تھے۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان میں غفور عرف کالی اور ساتھی فیصل عرف آصف شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی۔

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں