انتہائی سخت موسم میں بھی ایف ڈبلیو او تجارتی سرگرمیوں اور عوامی سہولیات کیلئے راستوں کو کلیئر کرنے میں مصروف ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان 15397 فٹ کی بلند ترین سطح پر واقع انتہائی اہم زمینی راستہ خنجراب ٹاپ کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں سنو کلیئرنس مشینری کی مدد سے منفی 20سینٹی گریڈ ٹمپریچر پر قراقرم ہائی وے کو کھلا رکھے ہوئے ہیں۔
ہر قسم کی ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے بھاری مشینری سے بروقت سڑکوں سے برف کو ہٹایا جا رہاہے۔ سخت ترین سرد موسم میں راستوں کو کھلا رکھنا ایف ڈبلیو او کی پیشہ ورانہ صلاحیت، انتھک محنت اورقومی عزم کا عکاس ہے۔
دشوار گزار راستے کو ہر حال میں کھلا رکھنا نہ صرف عوام کیلئے بڑی سہولت ہے بلکہ پاک چین تجارت کے فروغ کی بھی روشن مثال ہے۔
انتہائی سرد موسم میں سڑکوں کو کلیئرکرنا ایف ڈبلیو او کی ٹیموں کی لگن، صلاحیت اور قومی ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔