لاہور میں نو مولود بچہ کوڑے دان سے برآمد

نو مولود بچے کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو 1122


ویب ڈیسک January 02, 2026

لاہور:

علامہ اقبال ٹاؤن کے رضا بلاک سے نو مولود بچے کو کوڑے دان سے برآمد کر لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں علامہ اقبال ٹاؤن سے نو مولود بچے کی برآمدگی کال موصول ہوئی۔

نو مولود بچہ علامہ اقبال ٹاؤن کے رضا بلاک کے کوڑے دان سے ملا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نو مولود بچے کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام معاملے کی تحقیقات کریں گے۔

مقبول خبریں