راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی چھت سے مریض کی چھلانگ لگا کر خودکشی

چھت سے چھلانگ لگانے کے بعد مریض موقع پر ہی دم توڑ گیا


عمران اصغر January 08, 2026

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال سے چھلانگ لگا کر مریض نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق 38 سالہ مریض مشتاق احمد نے چھت سے چھلانگ لگائی۔

چھت سے چھلانگ لگانے کے بعد مریض موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے لی۔

مریض کے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگانے کے معاملے پر پولیس نے مزید تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد حتمی وجہ کا معلوم ہو سکے گا۔

مقبول خبریں