لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن، جوڈیشل کمپلیکس کی دوسری منزل سے گر کر نوجوان جاں بحق

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا، متوفی اپنے کزن کے ساتھ آیا تھا


سید مشرف شاہ January 10, 2026

لاہور کے علاقے اسلام پوری میں جوڈیشل کمپلیکس کی دوسری منزل سے نوجوان مبینہ طورپر گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کی چھت سے گر گرنے کے واقعے میں نوجوان کی ہلاکت پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا جس کی شناخت رفاقت علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ لاہور بار کے الیکشن میں رفاقت علی نامی شہری اپنے کزن کیساتھ ایوان عدل آیا، شہری واش روم کرنے جوڈیشل کمپلیکس کی دوسری منزل پر گیا تھا۔

پولیس کے مطابق سیڑھیوں سے پاؤں پھسلنے کے باعث کمپلیکس کی بیسمنٹ پارکنگ میں جا گرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

 

مقبول خبریں