لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی اور دھند کا راج ہے جبکہ آسمان بادلوں کے نرغے میں ہے۔
بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں جبکہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔