عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
ایران امریکا کشیدگی سے خطے میں غیریقینی صورتحال سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند سطح پر آگئی ہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو تیسرے دن بھی فی اونس سونے کی قیمت مزید 43ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 638ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 86ہزار 162 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 687روپے کے اضافے سے 4لاکھ 16ہزار 805 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت یکدم 500روپے کے اضافے سے 9ہزار 575روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 8ہزار 209روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔