نوشہرہ؛ کوئلے کی کان میں دھماکا، 6 مزدور زخمی

کان میں دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس


ویب ڈیسک January 14, 2026

نوشہرہ:

تھانہ جلوزئی کے علاقے برہ شاہ کوٹ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 6 مزور زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے سے زخمی ہونے والے مزدوروں میں شاہ وزیر، آیاز، غنی الرحمٰن، حکیم خان، وزیر اور عبد الرحمٰن شامل ہیں۔

زخمیوں کو پشاور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کان میں دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں