ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ لے اڑے

ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف راج کوٹ میں شیڈول دوسرے ایک روزہ میچ میں انجام دیا


ویب ڈیسک January 14, 2026

بھارتی کرکٹ آئیکون ویرات کوہلی نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف راج کوٹ میں جاری ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں سابق کپتان ویرات کوہلی نے 23 رنز اسکور کیے اور بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

البتہ، عالمی سطح پر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ ہیں۔ انہوں نے 51 میچز میں 45.83 کی اوسط سے 1971 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسرے نمبر پر 35 میچز کھیل کر 55.40 کی اوسط سے 1773 رنز اسکور کرنے والے ویرات کوہلی ہیں۔

تیسرے نمبر پر 42 میچز میں 46.05 کی اوسط سے 1750 رنز اسکور کرنے والے بھارت کے سچن ٹنڈولکر جبکہ چوتھے نمبر پر 47 میچز میں 33.75 کے اوسط سے 1519 رنز بنانے والے سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا ہیں۔

مقبول خبریں