ٹریفک وارڈنز پر جرمانہ کرنے پر سی ٹی او کو نوٹس جاری

سٹی ٹریفک پولیس آفیسرنے روزانہ 12چالان نا کرنے پر61 ٹریفک وارڈنز کو جرمانہ کر دیا تھا


ویب ڈیسک January 16, 2026

روزانہ 12 سے 15 موٹر سائیکل چالان آرڈرز پر ٹریفک وارڈنز اور سی ٹی او میں تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن احسن علی شاہ نے سی ٹی او کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اب موٹر سائیکلوں سواروں نے ہیلمٹ پہن لیے ہیں بلاجواز چالان درست نہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس آفیسرنے روزانہ 12چالان نا کرنے پر61 ٹریفک وارڈنز کو جرمانہ کر دیا تھا۔ کہا گیا تھا کہ بارہ چالان نا کرنے والے ہر ٹریفک وارڈنز کو ڈیلی 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

سی ٹی او نے 61 ورڈنز کو 1 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ کی باقاعدہ فہرست بھی جاری کر دی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ سات روز میں یہ پابندی جرمانے ختم نا کئے گئے تو سی ٹی او کخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

مقبول خبریں