سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے نے پاکستان کی حمایت کر دی

سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں فوڈ سیکیورٹی کی بنیادی ضمانت ہے


ویب ڈیسک January 17, 2026

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی علاقائی کشیدگی بڑھائے گی۔ بھارت کا دُلہستی اسٹیج۔II منصوبہ سندھ طاس معاہدے کے خلاف قدم ہے۔ بھارت پانی کو اسٹریٹجک ہتھیار بنا رہا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ میں مزید کہا گیا کہ پانی کا بحران جنوبی ایشیا میں بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے۔بھارت کی جانب سے آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی ثالثی عدالت نے واضح کیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔

مزید برآں سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں فوڈ سیکیورٹی کی بنیادی ضمانت ہے۔ بھارت پر مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے مہیا کرنا قانونی طور پر لازم ہے۔

امریکی جریدہ کے مطابق پانی کو ہتھیار بنانے کی بھارتی کوشش عالمی عدالتوں اور بین الاقوامی قانون کی نظر میں ناقابل قبول ہے۔

مقبول خبریں