لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ میں آتشزدگی، قیمتی لکڑی جل کر خاکستر

ریسکیو 1122 نے بروقت اقدامات کر کے قلعے کو بڑے نقصان سے بچا لیا، انتطامیہ


ویب ڈیسک January 18, 2026

لاہور میں واقع تاریخی شاہی قلعہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تاہم بروقت اقدامات سے قلعے کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کا شاہی قلعہ بڑے ثقافتی نقصان سے بال بال بچ گیا تاہم آگ سےقیمتی ترین لکڑی جل کرخاکسترہوگئی۔

آتشزدگی کا واقعہ شاہی قلعہ لیبارٹری کے قریب یارڈ میں پیش آیا جہاں مختلف حصوں کی تزئین وآرائش سےنکلنے والی لکڑی کو ذخیرہ کیا گیا تھا۔

انچارج شاہی قلعہ کے مطابق ریسکیو 1122 نے طلبی پرفوری آگ پرقابو پایا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ معمولی آتشزدگی کا واقعہ تھا۔

مقبول خبریں