بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا ایوی ایشن جرمانہ، انڈی گو کو ناقص منصوبہ بندی مہنگی پڑ گئی

دسمبر کے ابتدائی ہفتوں میں انڈی گو نے تقریباً 4,500 پروازیں منسوخ کیں، جس کے باعث ملک بھر میں ہزاروں مسافر پھنس گئے


ویب ڈیسک January 18, 2026

بھارت کی سول ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹی نے دسمبر میں بڑے پیمانے پر پروازوں کی منسوخی پر ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈی گو (IndiGo) پر ریکارڈ جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ریگولیٹر کے مطابق پائلٹس کی ناقص ڈیوٹی روسٹر منصوبہ بندی کے باعث پروازوں کی منسوخی کا بحران پیدا ہوا، جس پر انڈی گو پر 222 ملین بھارتی روپے (تقریباً 24 لاکھ 50 ہزار ڈالر) کا جرمانہ کیا گیا، جو اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

اتھارٹی نے ایئرلائن کے اعلیٰ حکام کو وارننگ بھی جاری کی ہے، جن میں چیف آپریٹنگ آفیسر اسیدرے پورکیراس اور آپریشن کنٹرول سینٹر کے سینئر نائب صدر جیسن ہرٹر شامل ہیں۔ ریگولیٹر نے ہدایت دی ہے کہ جیسن ہرٹر کو موجودہ آپریشنل ذمہ داریوں سے ہٹا دیا جائے۔

حکام کے مطابق انڈی گو کو 5.51 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ریگولیٹری احکامات پر عملدرآمد اور طویل المدتی اصلاحات کو یقینی بنایا جا سکے۔

انڈی گو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ اور انتظامیہ حکومتی احکامات کا مکمل جائزہ لے رہی ہے اور مناسب وقت پر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دسمبر کے ابتدائی ہفتوں میں انڈی گو نے تقریباً 4,500 پروازیں منسوخ کیں، جس کے باعث ملک بھر میں ہزاروں مسافر پھنس گئے اور ہوائی اڈوں پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

مقبول خبریں