لاہور؛ گھریلو جھگڑے پر خاتون کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

خاتون کا اکثر گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا، پولیس


ویب ڈیسک January 18, 2026

لاہور:

باغبانپورہ میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق شادی پورہ کی رہائشی ثوبیہ کا اکثر گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا، آج دوبارہ جھگڑا ہونے پر ثوبیہ نے دل براشتہ ہوکر گندم والی گولیاں کھا لیں۔

خاتون کو بے پوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔

پولیس نے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں