بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید اقبال مزنگہ پولیس چوکی میں تعینات تھے


ویب ڈیسک January 18, 2026

بنوں میں نامعلوم افراد نے ایک پولیس اہلکار کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکار اقبال مزنگہ کو گھر کے سامنے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید اقبال مزنگہ پولیس چوکی میں تعینات تھے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی۔

واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

مقبول خبریں