گل پلازہ آتشزدگی؛ کھلونوں کے امپورٹر کا 7کروڑ نقدی آگ کی نذر ہو جانے کا دعویٰ

ہمارا بھاری مالیت کا مال تجارت بھی آگ کی نذر ہوا جبکہ گھر کے دستاویزات بھی جل گئے، تاجر


ویب ڈیسک January 20, 2026

کراچی:

گل پلازہ متاثرین میں کھلونوں کا امپورٹر بھی شامل ہے جس نے اپنے 7 کروڑ روپے نقدی آگ کی نذر ہو جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تاجر علاءالدین شاہ نے بتایا کہ ہمارے پاس ہفتہ وار کیش آتا ہے جو جمعہ اور ہفتے کی شب جمع ہوتا ہے، تمام کیش پیر کی صبح ہم نے جمع کروانا ہوتا ہے۔

تاجر نے بتایا کہ عمارت کا جو حصہ گرنے سے رہ گیا ہے وہاں ہمارا دفتر قائم ہے، ریسکیو ٹیموں کی مدد سے اندر جاکر دیکھا تو علم ہوا تمام رقم اور ضروری دستاویزات جل گئیں۔

تاجر نے دعویٰ کیا کہ ہمارا بھاری مالیت کا مال تجارت بھی آگ کی نذر ہوا جبکہ گھر کے دستاویزات بھی جل گئے۔

کھلونوں کے امپورٹر نے بتایا کہ وہ تقریباً 25 سال سے اس کا کاروبار کر رہا ہے، جو ہوا اس پر افسوس ہے لیکن اب کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

 

مقبول خبریں