میٹرو اسٹیشن سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب، ملزمان گرفتار

ڈولفن پولیس کے روکنے پر ملزمان نے گاڑی بھگائی تھی


ویب ڈیسک January 20, 2026

راولپنڈی میں صدر میٹرو اسٹیشن سے بچی کو گاڑی میں بٹھا کر بھاگنے والے دو ملزمان کو تحویل میں لے لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو ڈولفن فورس نے تعاقب کر کے تحویل میں لے لیا۔ ملزمان کی گاڑی سے 10 سال کی بچی بھی بازیاب کروا لی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ڈولفن پولیس کے روکنے پر ملزمان نے گاڑی بھگائی تھی۔ ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کر کے قاسم مارکیٹ کے قریب گاڑی کے ٹائر برسٹ کئے۔

تحویل میں لئے گئے دو افراد میں محمد ارشد اورمحمد احسن شامل ہیں۔ ملزمان کو زیر استعمال گاڑی اور بازیاب بچی سمیت تھانہ سول لائنز منتقل کر دیا گیا۔ بچی کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکوں کو نہیں جانتی۔ مجھے صدر میٹرو اسٹیشن کے قریب سے گاڑی میں بٹھایا۔

مقبول خبریں