طلاق کے بعد بھارتی کرکٹر کو ایک اور دھچکا، گرل فرینڈ بھی چھوڑ گئیں

دھناشری سے طلاق کے بعد یوزویندر چہل کو مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش کیساتھ دیکھا گیا


ویب ڈیسک January 22, 2026

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ آر جے ماہوش نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اسپنر یوزویندر چہل اس وقت خبروں میں آئے تھے جب ان کی کوریوگرافر اور رئیلٹی شو اسٹار دھناشری ورما سے طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ 

بعد ازاں، بھارتی کرکٹر کو کرکٹ میچز سمیت مختلف تقاریب میں ان کی مبینہ گرل فرینڈ  آر جے مہوش کے ہمراہ دیکھا گیا جس کے بعد دونوں کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔

حالانکہ، دونوں ہی مختلف مواقع پر ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کرچکے ہیں اور یہ واضح کرچکے ہیں کہ وہ صرف اچھے دوست ہیں۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں، کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس چیک کیے گئے جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ واقعی ایک دوسرے کی فالوور لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

اس سے قبل، بھارتی کرکٹر کی سابق اہلیہ کے ہمراہ ایک پروگرام میں ساتھ نظر آنے سے متعلق قیاس آرائیوں کے بعد ایک بار پھر چہل کی ذاتی زندگی خبروں میں آ گئی تھی۔ 

حال ہی میں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ یوزویندر چہل بھارت کے آنے والے بڑے ریئلٹی شو ’دی 50‘ کا حصہ بننے والے ہیں، جو یکم فروری سے نشر ہونے جارہا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

بعض رپورٹس میں یہاں تک کہا گیا کہ اس شو میں چہل کی سابق اہلیہ دھناشری ورما کے ساتھ دوبارہ ملاقات بھی دکھائی جائے گی، جس نے شائقین کی توجہ مزید بڑھا دی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس سے قبل اگست 2025 میں راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران یوزویندر چہل نے بتایا تھا کہ آن لائن چہ میگوئیوں نے ان کی دوستی پر کس طرح اثر ڈالا۔

بھارتی کرکٹر نے آر جے مہوش کا نام لیے بغیر کہا کہ جب پہلی بار مجھے کسی کے ساتھ دیکھا گیا تو لوگوں نے فوراً ہمیں جوڑنا شروع کر دیا اور اسے گھر توڑنے والی عورت کہا گیا، لوگوں نے بہت گھٹیا باتیں کیں جو مجھے بری لگیں۔  

 

مقبول خبریں