لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے نجی کالج کے سی ای او کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عابد وزیر خان کے اغوا کا مقدمہ مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
مغوی کو آفس سے جاتے ہوئے گاڑی روک کر اغوا کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عابد وزیر خان اغوا کے وقت خاتون جنرل مینجر کے ساتھ فون لائن پر تھے۔
خاتون نے فون پر نامعلوم شخص کی آواز سنی۔ نامعلوم شخص نے مغوی کو کہا کہ تم نے میری گاڑی کا ایکسیڈینٹ کیا ہے۔
سی سی ڈی سمیت دیگر اداروں نے تفتیش شروع کردی ہے۔