پاکستان اسپورٹس بورڈ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ رانا ثناءاللہ نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی


اسپورٹس ڈیسک January 23, 2026
File Photo

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے اجلاس کا شیڈول دوبارہ جاری ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کیا گیا تھا۔ پی ایس بی بورڈ نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیلوں پر فیصلہ کرنا تھا۔

پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹر نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کو غیر آٸینی قرار دے رکھا ہے۔

صدر پاکستان اسپورٹس بورڈ رانا ثناءاللہ نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔

مقبول خبریں