وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی.

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی


ویب ڈیسک January 23, 2026

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی. دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل حافظ احسان کھوکھر نے کہا ٹیکس آرڈینس کے سیکشن 4 بی کو 2022 میں ہی عدالت درست قرار دے چکی ہے۔

ٹیکس آرڈینس کا سیکشن 4 سی 2022 کے بعد سے لاگو ہے. وکیل ایف بی آر نے کہا سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کو ختم کردیا تھا،سپریم کورٹ نے ٹیکس دہندگان کو حکم دیا تھا 50 فیصد ٹیکس ایف بی آر کو جمع کروائیں۔

جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے علاؤہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوئی نیا درخواست گزار بھی سامنے آیا تھا۔

وکیل ایف بی آر نے جواب دیا زیادہ تر پرانے درخواست گزار ہی تھے ان کے ساتھ کچھ نئے ٹیکس دہندگان بھی شامل ہوئے تھے. وفاقی آئینی عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں