پاکستان کے کئی سابق و موجودہ کرکٹرز کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ

 کھلاڑیوں نے مسئلہ حل کرانے کے لیے ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا، ذرائع


اسپورٹس ڈیسک January 23, 2026

پاکستان کے کئی سابق و موجودہ کرکٹرز کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز نے ایجنٹ کو کروڑوں روپے دیے تاکہ اچھا منافع کماسکیں تاہم کاروباری شخص پیسے ہڑپ کر منظر سے غائب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کےسابق اور موجودہ کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پرباضابطہ شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مسئلہ حل کرانے کے لیے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔

میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ کرکٹرز نے ایک سابق کپتان کی دیکھا دیکھی کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی، موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کےنام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کرکٹرز کوآغاز میں غیر معمولی منافع بھی ملتا رہا، بعد میں کاروباری شخص نے رابطہ منقطع کردیا۔

میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فراڈ کرنے والا امریکا میں رہائش پذیرہے جس سےکئی پاکستانی کرکٹر کی دوستی تھی۔

مقبول خبریں