کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا، ایک شخص اور ایک بچہ جھلس کر زخمی

زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا


اسٹاف رپورٹر January 24, 2026

کراچی:

 اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد جمرات بازار میں جمعراتی ہوٹل کے قریب واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص اور ایک بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت شبیر ولد رفیق (32 سال) اور آیان ولد شبیر (10 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

مقبول خبریں