سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کے 8ویں روز ریسکیو ٹیم کو قرآن پاک اور لوح قرآنی ملے جو مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں سرچنگ کے دوران ریسکیو کے عملے کو قرآن شریف اور لوح قرآنی ملا جو مکمل طور پر محفوظ رہا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو سرچ آپریشن کے دوران قرآن شریف اور لوح قرآنی ملا جو خوفناک آتشزدگی کے باوجود مکمل طور پر محفوظ رہا۔
ریسکیو رضاکاروں نے بتایا کہ جس مقام پر قرآن کریم اور لوح قرآنی موجود تھے، وہاں اطراف میں آگ سے مکمل تباہی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گل پلازہ کی سرچنگ کے دوران مسجد اور دکانوں میں رکھے ہوئے قرآن شریف ملے تھے جو لگنے والی خوفناک آگ میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔