گل پلازہ کے 30 متاثرین کو آج معاوضے کے چیک مل جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

جوں جوں  لواحقین ہمیں دستاویزات دے رہے ہیں ان کے کیسز فوری آگے بھجوائے جا رہے ہیں، جاوید نبی کھوسو


ویب ڈیسک January 27, 2026

کراچی:

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے 30 افراد کے کوائف منگل کو کمشنر کراچی کو بھجوائے گئے تھے اور امید ہے کہ آج معاوضہ کی رقم کے چیکس انہیں مل جائیں گے۔

ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ جوں جوں  لواحقین ہمیں دستاویزات فراہم کر رہے ہیں ان کے کیسز فوری آگے بھجوائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ڈی سی آفس میں سہولت ڈیسک بھی قائم کی گئی ہے جہاں تمام ادارے ایک ساتھ موجود ہیں تاکہ ورثاء کو دستاویزات تیار کرانے میں تکلیف کا سامنا نہ ہو اور لواحقین مختلف محکموں کے چکرنہ لگائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی ایف آر سی نکوائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں نادرا وین بھی ڈی سی آفس میں موجود ہے، ایف آرسی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ معاوضہ کی رقم جاں بحق افراد کے حقیقی ورثاء کو ملے۔

ڈی سی ساوٌتھ نے بتایا کہ گل پلازہ کی عمارت میں جاری سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، اب تک لا پتا افراد کی فہرست 79 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 73 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 23 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرکے باقیات ورثا کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

مقبول خبریں