چاندی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، مرکنٹائل ایکسچینج میں تجارت معطل

فی اونس چاندی کے فیوچر کنٹریکٹ 100 سے 113 ڈالر ہوگئے، پاکستان میں بھی چاندی کی قیمت 11 ہزار فی تولہ سے تجاوز کرچکی


بزنس رپورٹر January 27, 2026

کراچی:

چاندی کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے سبب مرکنٹائل ایکسچینج میں تجارت معطل ہوگئی، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج نے ٹریڈرز کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے آگاہ کردیا۔

پی ایم ایکس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں غیر متوقع صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے فیوچر کنٹریکٹ 100 ڈالر سے تجاوز کرکے 113 ڈالر پر جا پہنچے ہیں اور پاکستان میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 11 ہزار روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔

پی ایم ایکس کے مطابق کل رات ساڑھے دس بجے تک چاندی کے سودوں کی سیٹلمنٹ اس وقت کے موجودہ ریٹس سے ہوگی، چاندی کی خریداری کے باقی بچ جانے والے آرڈرز کینسل سمجھے جائیں، صورتحال معمول پر آنے تک چاندی کی ٹریڈنگ معطل رہے گی۔

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج نے مزید کہا ہے کہ بھارت، ترکی اور باکو سمیت دیگر ملکوں کے کموڈیٹی ایکسچینجز میں چاندی کی ٹریڈنگ معطل ہوئی ہے۔

مقبول خبریں