کراچی، شہر میں پولیس مقابلے، دو زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار

دو گرفتار ملزمان شہباز اور خالد کو مقامی تھانے منتقل کر دیا گیا


اسٹاف رپورٹر January 30, 2026

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو زخمیوں سمیت چار ڈاکو گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

زمان ٹاؤن پولیس کے مطابق کورنگی 51 سی قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس کی شناخت عزیز کے نام سے ہوئی۔

زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے پستول اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

عزیز آباد پولیس نے کراچی اکیڈمی کے قریب ایک اور مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکو گرفتار کر لیے۔

زخمی ملزم عبید عباسی کو شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر دو گرفتار ملزمان شہباز اور خالد کو مقامی تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں