ڈیرہ اسماعیل خان: بنوں ویلج کونسل کے چیئرمین ساتھی سمیت قتل

تیسرے نعیم کو ملک عامر کے موٹرکار میں سورانی پارک کے نزدیک قتل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 31, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں کی ویلج کونسل کے چیئرمین اور ان کے ساتھی کو قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں کی ویلج کونسل چیئرمین ملک عامر خان اور ان کے ساتھی سدیس خان کی قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق سورانی پارک کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملک عامر خان درانی اور سدیس کو کسی نے بیٹھک میں قتل کیا ہے۔ جبکہ ایک تیسرے نعیم کو ملک عامر کے موٹرکار میں سورانی پارک کے نزدیک قتل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں