کوہستان کرپشن اسکینڈل  میں 8 بے نامی دار اثاثوں سے دستبردار

احتساب عدالت نے سرنڈر کرنے والوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا


ویب ڈیسک January 31, 2026

کوہستان کرپشن اسکینڈل  میں 8 بے نامی دار اثاثوں سے دستبردار ہوگئے جب کہ احتساب عدالت نے سرنڈر کرنے والوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اثاثے سرنڈر کرنے والوں میں مرکزی ملزم قیصر اقبال کی دو بہنیں،ڈرائیور،بہنوئی سمیت قریبی رشتہ دار شامل ہیں، اثاثے سرنڈر کرنے والوں میں شعیب الرحمن،ثاقب زمان، اعجاز احمد، شبنم عاصم، زوبیا اعجاز، ہاشم خان، سید علی خان، اظہر اقبال شامل ہیں۔

فیصلے کے مطابق بے نامی دار نے چھ پلاٹس، تین گھر، چھ گاڑیاں عدالت کے سامنے سرنڈر کی،
بے نامی داروں کی بیان کے مطابق ملزم قصر اقبال نے انکے نام پر اثاثے بنائے، عدالت نے بیانات ریکارڈ کرنے کے وقت نیب افسران کو عدالت سے باہر کیا، بیان رکارڈ کرتے ہوئے تمام بے نامہ داروں نے بتایا کہ ان پر کوئی پریشر نہیں ہے، مرضی سے بیان دے رہے ہیں۔

فیصلے کے مطابق  بے نامی داروں کو اثاثے سرنڈر کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، بے نامی داروں کے تمام اثاثے حکومت خیبر پختونخوا کی مالکیت ہیں، نیب قانون کے مطابق ان تمام اثاثوں کو کے پی حکومت کو منتقلی یقینی بنائے۔

مقبول خبریں