نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا خطرناک گروہ بے نقاب، ایک ملزم کوئٹہ سے گرفتار 

ملزم ڈیجیٹل ٹریل سے بچنے کے لیے "ڈیڈ ڈراپس" کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا


ویب ڈیسک January 31, 2026

این سی سی آئی اے کوئٹہ نے بڑی کارروائی  15 لاکھ روپے کی "سیکسٹورشن" میں ملوث افغانی شخص کو گرفتار کرلیا۔

 نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا خطرناک گروہ بے نقاب ہوا جب کہ  کوئٹہ سے ایک ملزم گرفتار کیا گیا، ملزم ڈیجیٹل ٹریل سے بچنے کے لیے "ڈیڈ ڈراپس" کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا۔

ملزم فیس بک کے ذریعے شہریوں کو نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر تاوان وصول کرتا تھا، مقامی ریکارڈ نہ ہونے پر ملزم مو میٹا اور اے آئی کے ڈیٹا سے ملزم کا سراغ لگایا گیا۔

خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو آلات سمیت کوئٹہ سے گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل اور ہارڈویئر میں سینکڑوں حساس تصاویر کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور فارنسک تجزیے کے لیے ڈیجیٹل لیب منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں