لاہور؛ پتنگیں چیک کرنے کے بہانے پولیس اہلکار رشوت لینے لگے، آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی

ڈی آئی جی آپریشنز نے رشوت لینا ثابت ہونے پر 4 اہلکاروں کو معطل کر دیا


نعمان شیخ February 03, 2026

لاہور:

گجرپورہ میں پتنگیں چیک کرنے کے بہانے پولیس اہلکار رشوت لیتے پکڑے گئے جس پر 4 اہلکار معطل کر دیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم دیا۔

پولیس حکام کے مطابق انکوائری میں چاروں پولیس اہلکاروں پر رشوت لینا ثابت ہوگیا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چاروں اہلکاروں کو معطل کیا۔ معطل اہلکاروں میں مرتضیٰ، امجد، شاہد اور عرفان شامل ہیں۔

اہلکاروں نے عثمان ، سبحان اور سفیان نامی نوجوان کی پتنگیں چیک کیں۔ پولیس اہلکاروں نے پتنگوں پر لگے بارکوڈ کو غیر نمونہ قرار دیا۔ اہلکاروں نے نوجوانوں کو ہراساں کرکے 56 ہزار روپے اور 50 گڈے بطور رشوت لیے۔

ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم کے مطابق پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

اعلی حکام کے نوٹس پر پولیس اہلکاروں کی رشوت واپس کرنے کی آڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آگئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ محکمہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مقبول خبریں