پاکستان ویمنز ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا سے قبل بڑا دھچکا

پاکستان ویمنز اے‘ ٹیم کی قیادت کرنے والی ام ہانی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا


محمد یوسف انجم February 03, 2026

پاکستان ویمنز ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق رامین شمیم بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہوگئیں۔

رامین شمیم کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کے دوران انجری ہوئی۔ وہ چار سے چھ ہفتے آرام کریں گی۔

رامین شمیم کی جگہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے ’پاکستان ویمنز  اے‘ کے اسکواڈ کی قیادت کرنے والی آف اسپنر ام ہانی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے ام ہانی کی جگہ عمائمہ سہیل کو ’پاکستان ویمنز اے‘ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ قیادت حفصہ خالد کو دے دی گئی۔

پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوگا جبکہ پاکستان ویمنز اے ٹیم 10 فروری کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔

مقبول خبریں