عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت

بنکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی، فارن فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے


ویب ڈیسک February 04, 2026

بنکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ ایف آئی اے کیجانب سے کیس کا چالان مکمل کر لیا گیا۔

فارن فنڈنگ کیس کےتفتیشی نے عدالت میں بیان دیا کہ  میری طرف سے چالان مکمل کرکے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کیجانب سے قانونی پراسس جلد مکمل کر لیا جائے گا، چند روز میں پراسس مکمل ہونے پر چالان باقاعدہ عدالت میں جمع ہو جائے گا۔

بنکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی، فارن فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں