کراچی:
شہر قائد میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گلشن حدید میں تیز رفتار 10 ویلر ٹریلر نے بائیک سوار میاں بیوی کو روند دیا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور مرد زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، حادثے کا شکار ہونے والے میاں بیوی ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں۔
سرجانی ٹاؤن لیاری پچاس سی برکی گراؤنڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق اور2 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ غیر آباد علاقے کی سڑک پر پیش آیا، موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے لڑکوں نے بچوں کو ٹکرماری، بچے اطراف کے رہائشی ہیں جو گھروں کے باہر کھیل رہے تھے۔ ون ویلنگ کرنے والے نوجوان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 19B کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔