پی آئی اے  کے کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان؛ کن مسافروں کو فائدہ ہوگا؟

مسافر رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک February 04, 2026

پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم  اس سے کن مسافروں کو فائدہ ہوگا، اس کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان  کے مطابق پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس خصوصی رعایت کا اطلاق پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں پر ہوگا، جس کا مقصد مسافروں، بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر اس خصوصی رعایت کے تحت 10 فروری 2026 تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ یہ رعایت یکم فروری سے 10 مارچ 2026 اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا اپنے قریبی مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مقبول خبریں