انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل: بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا

ویبھاؤ سوریاونشی نے 80 گیندوں پر 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی


اسپورٹس ڈیسک February 06, 2026

انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

ایونٹ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیموں کے درمیان ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 411 رنز بنائے، ویبھاؤ سوریاونشی نے 15 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 80 گیندوں پر 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان آیوش ماتھرے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آرون جارج 9، ویدانت تریویدی 32، ویہان ملہوترا 30، ابھی گیان کندو 40، آر ایس امبرش 18 رنز، کھیلان پٹیل 3، ہینیل پٹیل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اکانیشک چوہان 29 رنز اور دپیش دیویندرن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو نے 3,  ایلکس گرین اور سیبسٹیان مورگن نے 2، 2، مینی لمسڈین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی نگاہیں ریکارڈ چھٹی ٹرافی حاصل کرنے پر مرکوز ہیں جبکہ انگلینڈ 1998 کے بعد اپنا پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنے کی کوشش میں ہے۔

مقبول خبریں