بھارت نے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایونٹ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیموں کے درمیان ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے 27 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنالیے ہیں۔
آرون جارج 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ویبھاؤ سوریاونشی نے 15 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 80 گیندوں پر 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان آیوش ماتھرے 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ویدانت تریویدی اور ویہان ملہوترا کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے ایلکس گرین نے 2 اور مینی لمسڈین نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کی نگاہیں ریکارڈ چھٹی ٹرافی حاصل کرنے پر مرکوز ہیں جبکہ انگلینڈ 1998 کے بعد اپنا پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل جیتنے کی کوشش میں ہے۔