سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں  میں 4 روز کے بعد قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ چاندی کے نرخ بھی کم ہو گئے


اسٹاف رپورٹر February 06, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4روزہ وقفے کے بعد قیمتوں میں  بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 214ڈالر کی کمی سے نئی قیمت 4ہزار 850ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 21ہزار 400روپے کی کمی سے 5لاکھ 7ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 347روپے گھٹ کر 4لاکھ 35ہزار 324روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1430روپے کی کمی سے 7ہزار 825روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1226روپے کی کمی سے 6ہزار 708روپے کی سطح پر آگئی۔

مقبول خبریں