عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات دی جارہی ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ، عدالت میں جواب

کمنٹس جمع کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا


کورٹ رپورٹر February 06, 2026
فوٹو فائل

اسلام آباد:

سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں جواب جمع کرادیا جس میں کہا ہے کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم و بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست کے معاملے میں سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں کمنٹس جمع کرا دیئے۔

اپنے کمنٹس میں سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان کی پمز آنکھوں کے معائنے کی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔ عدالت نے وکلائے صفائی اور سرکاری پراسیکیوٹر کو کل ہفتہ 7 فروری کو دلائل پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

کمنٹس جمع کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا۔

مقبول خبریں