کراچی میں ریلوے ٹریک پر گرنے والے بزرگ معجزانہ طور پر محفوظ، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

بزرگ شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور کنارے پر ہوکر اوندھے منہ لیٹ گئے


اسٹاف رپورٹر February 06, 2026
فوٹو اسکرین گریپ

کراچی میں ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی آمد کے وقت ٹریک پر گرنے والے بزرگ شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہے، واقعے کی حیران کن ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ پر ایک بزرگ پلیٹ فارم سے پر گرے اور اسی دوران ٹرین چل پڑی۔ 

بزرگ شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور کنارے پر ہوکر اوندھے منہ لیٹ گئے جس کے بعد انہیں خراش تک نہیں آئی۔

پھر ٹرین کو روک کر بزرگ کو نکالا گیا تو وہ مکمل محفوظ اور خوش تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق اگر بزرگ ذرا سی حرکت کرتے تو ٹرین کے نیچے آسکتے تھے۔ 

ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین کو ہنگامی بنیاد پر رکوا کر بزرگ کا پلیٹ فارم پر لایا گیا۔

مقبول خبریں