کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس

فائرنگ کے وقت بلاول ہاؤس میں سراج الحق کی قیادت میں سیاسی رہنماؤں پر مشتمل جرگہ آصف زرداری سے ملاقات کررہا تھا


ویب ڈیسک September 07, 2014
پولیس اوررینجرز کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کرکے سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے، فوٹو:ایکسپریس نیوز

بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس چورنگی پر واقع ہوٹل کے قریب ڈبل کیبن گاڑی میں موجود نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ، فائرنگ کے باعث وہاں موجود افراد میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ اطراف میں واقع مارکیٹ بھی فوری طور پربند کردی گئی۔

بلاول ہاؤس کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ کے وقت وہاں تعینات پولیس کی نفری نے انہیں روکنے کے لئے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جس کے باعث ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم واقعے کےبعد پولیس اوررینجرز کی مزید نفری کو علاقے میں طلب کرکے سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ علاقے سے گولیوں کے کئی خول بھی ملے ہیں۔

واضح رہے کہ جس وقت علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت بلاول ہاؤس میں سراج الحق کی قیادت میں سیاسی رہنماؤں پر مشتمل جرگہ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے لئے موجود تھا جس کی وجہ سے بھی بلاول ہاؤس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے