عالیہ بھٹ بھارتیوں کی سب سے پسندیدہ اداکارہ قرار عامر خان دوسرے اور پریانکا چوپڑہ تیسرے نمبر پر

عالیہ بھٹ کو بھارتی سروے میں سب سے زیادہ شوخ و چنچل اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔


این این آئی October 14, 2014
سروے میں دوسرے نمبر پر عامر خان اور تیسری نمبر پر پریانکا چوپڑہ کو پسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

نٹ کھٹ سی شرارتوں کی عادی عالیہ بھٹ کو بھارتی سروے میں سب سے زیادہ شوخ و چنچل اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارت میں ایک سروے کروایا گیا اور یہ دریافت کیا گیا کہ کون سا فلم اسٹار اپنی اداؤں سے سب کے دل پر راج کررہا ہے۔ اکثریت کی رائے میں عالیہ بھٹ ہی نمبر ون ٹھہریں جب کہ دوسرے نمبر پر عامر خان اور تیسرے نمبر پر پریانکا چوپڑہ کو پسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں